ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یو پی ایس سی نے امیدواروں کے لیے ہدایت جاری کرکے ای- ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہا

یو پی ایس سی نے امیدواروں کے لیے ہدایت جاری کرکے ای- ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہا

Wed, 14 Jun 2017 11:27:51    S.O. News Service

نئی دہلی، 13؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یو پی ایس سی نے اتوار کو ہونے والے سول سروس کے پری امتحان کے لیے آخری لمحات میں بھاگ دوڑ سے بچنے کے لیے پہلے ہی ای -ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہا ہے۔یونین پبلک سروس کمیشن نے گزشتہ کچھ سالوں سے کاغذ والا ایڈمٹ کارڈ جاری کرنا بند کر دیا ہے اور امیدواروں کو اب اس کی ویب سائٹ سے اسے ڈاؤن لوڈ کرنا پڑتا ہے۔یو پی ایس سی نے اپنے حالیہ مشورہ میں کہا ہے کہ آخری لمحات کی بھاگ دوڑ سے بچنے کے لیے امیدوار کو ای -ایڈمٹ کارڈڈاؤن لوڈکرنے ، اور پہلے سے ہی اہم ہدایات سے واقف ہونے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔امیدواروں سے ای ایڈمٹ کارڈ احتیاط سے چانچنے اور اگر کوئی تضاد ہے ،تو اسے فوری طورپر یو پی ایس سی کے نوٹس میں لانے کو کہا گیا ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ امیدواروں کو خیال رکھنا چاہیے کہ ان کوڈنگ میں تضاد یا اوایم آرشیٹ میں خاص طورپر نمبر بھرنے اور ٹیسٹ پیپر سریز کوڈ کی تفصیل بھرنے میں کوئی غلطی پائی جاتی ہے ،تو اسے منسوخ کیا جا سکتا ہے۔یو پی ایس سی نے امیدواروں سے ٹیسٹ مراکز پر کوئی بھی مہنگی چیز نہیں لانے کی بھی اپیل کی ہے۔


Share: